اب دہشتگرد کون؟ ٹرمپ کے ساتھیوں کے ایران مخالف دہشتگردوں سے تعلقات کا انکشاف ہوگیا


اب دہشتگرد کون؟ ٹرمپ کے ساتھیوں کے ایران مخالف دہشتگردوں سے تعلقات کا انکشاف ہوگیا

امریکی وزارت انصاف کی دستاویزات کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ صدر امریکہ کے 2 قریبی ساتھیوں نے پچھلے ایک سال کے دوران کم سے کم 5بار انقلاب ایران مخالف دہشتگرد گروہ ایم کے او کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مذکورہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن اور ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی، خفیہ طور پر5 مرتبہ ایم کے او کے دہشت گردوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔

ان دستاویزات میں جو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے امریکی وزارت انصاف کے حوالے کی ہیں، کہا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران اور مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کئی گئی۔

دہشت گرد گروہ ایم کے او جسے شروع ہی سے امریکہ کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل رہی ہے، سترہ ہزار ایرانی شہریوں کو دہشت گردی کے ذریعے شہید کرچکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری