بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کانیادور شروع کرنے کیلئے تیارہے: مودی


بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کانیادور شروع کرنے کیلئے تیارہے: مودی

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر اُنہیں مبارکباد دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کانیادور شروع کرنے کیلئے تیارہے۔

بات چیت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ جنگیں کسی تنازعے کاحل نہیں ہیں اور دونوں ملکوں کو قیام امن اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری