عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہہ کر لعنت بھیجنے والے سیاستدان بھی مشرف بہ عمران ہوگئے


عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہہ کر لعنت بھیجنے والے سیاستدان بھی مشرف بہ عمران ہوگئے

مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13سے جیتنے والے آزاد امیدوار صالح محمد خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں لیکن یہ موصو ف الیکشن سے چندروز قبل عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیکر ان پر لعنت بھیج رہے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13سے جیتنے والے آزاد امیدوار صالح محمد خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور عمران خا ن سے ملاقات کرکے تبدیلی کا نشان اپنے گلے میں ڈلوا لیا ہے لیکن یہ موصو ف الیکشن سے چندروز قبل عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیکر ان پر لعنت بھیج رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں صالح محمد خان کو ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے اور پھر ان پر لعنت بھیجتے بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنے خطا ب میں موصوف فرماتے ہیں کے چند روز قبل عمران خان نے جلسہ کیا جہا ں پہلے خواتین سے ڈانس کروایا گیا اور پھر عمران خان نے مائیک پکڑ کر اللہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے آیت پڑھی کیا ایسے شخص پر جو پہلے خواتین سے ڈانس کروا کے پھر اللہ سے مدد مانگتا ہے لعنت نہیں بھیجتی چاہئے ؟ سلسلہ تکلم جاری رکھتے ہوئے آپ کہتے ہیں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے جس نے لندن میں ہمارے مسلمان میئر صادق خان کے مقابلے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی کو سپورٹ کیا۔ ایک یہودی کو سپورٹ کرنیوالایہودی ایجنٹ نہیں تو اور کیاہے ؟ اب آزاد میدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے سابقہ موقف سے تائب ہوتے ہوئے صالح محمد خان بھی مشرف بہ عمران ہو چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری