شام میں امریکی ساختہ ٹو (tow) میزائل اور اسرائیلی اشیائے خوردنی کی وافر مقدار برآمد


شام میں امریکی ساختہ ٹو (tow) میزائل اور اسرائیلی اشیائے خوردنی کی وافر مقدار برآمد

شام کی فوج نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے درعا کے مضافات سے امریکی ساختہ ٹو (TOW) میزائل اور اسرائیلی ساخت کی اشیائے خوردنی کو وافر مقدار میں برآمد کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اس ملک کے شمال مغربی علاقے درعا کے مضافات میں فوجی آپریشن کے دوران کئی بم اور امریکی ساختہ ٹو (tow) میزائل جو وائٹ ہیلمٹ کے حامل دھشتگرد ٹولے کے اختیار میں تھے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شامی فوج کو اس کاروائی کے دوران اسرائیلی ساخت کے کچھ ایسے اشیائے خوردنی کے ڈبے اور پیکیجز ملے ہیں جو داعشی دھشتگردوں کے استعمال کے لیے ان تک پہنچائے جاتے تھے۔

خیال رہے کہ شامی فوج نے تاہم صوبہ درعا کے 80 فیصد علاقے کو اپنے اختیار میں لے لیا ہے اور اس صوبے کے شمال مغرب میں واقع علاقے “حوض الیرموک” تک پیشقدمی کے بعد دھشتگردوں کو ایک اور شکست کا سامنا ہوگا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری