صدر روحانی نمائندگان کے سوالات کا جواب دینے پارلیمنٹ میں طلب


صدر روحانی نمائندگان کے سوالات کا جواب دینے پارلیمنٹ میں طلب

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ صدر روحانی کو اقتصادی مسائل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں نمائندگان کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ متعدد نمائندگان صدر روحانی سے اقتصادی مسائل کے حوالے سے سوالات پوچھنا چاہتے ہیں جس کیلئے صدر کو پارلیمنٹ میں پیش ہونا پڑے گا۔

اسپیکر پارلیمنٹ نے اس موقع پر کہا کہ صدر روحانی کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے کہ وہ نمائندگان کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے پارلیمنٹ میں حاضر ہو۔

واضح رہے کہ روحانی حکومت کو اقتصاد کے حوالے سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کر پڑرہا ہے جس کے سبب عوام میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اگر صدر پارلیمنٹ کے نمائندون کو اپنے جوابات کے ذریعے قائل نہیں کرسکتا تو انہیں معزول کیا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری