نجران کی اہم پہاڑیوں پر یمنی سرکاری فوج کا قبضہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے نجران کی اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرکے سعودی اتحادی افواج کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

نجران کی اہم پہاڑیوں پر یمنی سرکاری فوج کا قبضہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک منفرد کارروائی کرکے نجران کے علاقے السدیس کی اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

المیسرہ نیوزکا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائی میں متعدد سعودی کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں اور ایک بکتربند گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ کی گئی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق نجران کے علاقے الخضرا اور الشبکہ نامی علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے مراکزپر دو میزائل داغے گئے جو اپنی ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی-امریکی اتحاد کی وحشیانہ بمباریوں اور زمینی حملوں میں تا حال ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم امریکہ و اسرائیل سمیت بعض مسلم ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی یمنی شہریوں کیخلاف اور اس منحوس اتحاد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری