شہید عارف حسینی نے ملک بھر میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا

شہید عارف حسینی نے ملک بھر میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ 5اگست اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسینی کی برسی ملک دشمن قوتوں کے خلاف محب وطن طاقتوں کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہو گی۔

تسنیم نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی 30 ویں برسی کے موقعہ پر ان کے مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

علامہ اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک نومنتخب سیاسی حکومت بننے جارہی ہے ہم الیکشن میں اس جماعت کے اتحادی ہیں مختلف چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لیے سابق حکومتوں کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا کرپٹ عناصر کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے اس ملک کو لٹیروں کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا  کہ دہشت گردی،کرپشن،مہنگائی، نا انصافی اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کواپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اقبال رضوی نے مزید کہا کہ عوام نے ان سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے جو جو بیرونی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری