نئی حکومت ترجیحی بنیاد پر اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھے گی: تہمینہ


نئی حکومت ترجیحی بنیاد پر اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھے گی: تہمینہ

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ نئی حکومت ترجیحی بنیاد پر چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وہ چین کے ذرائع ابلاغ کے ایک وفد سے باتیں کررہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھنے کا واضح عزم رکھتا ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے عوام کیلئے مشترکہ ثمرات اورخوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ اس منصوبے سے پورے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری