حکومت کی جانب سے معاشی مسائل پر عدم توجہ قابل قبول نہیں، آیت اللہ جنتی


حکومت کی جانب سے معاشی مسائل پر عدم توجہ قابل قبول نہیں، آیت اللہ جنتی

ایران کی گارڈین کونسل کے سربراہ نے ملک کے حالیہ معاشی مسائل بالخصوص کرنسی مارکیٹ میں بدترین کمی کے رجحان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے اقتصادی مسائل پر توجہ نہ دینا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے چیئرمین آیت اللہ جنتی نے ملکی کی اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت اور دیگر حکومتی نمائندے فوری طور پر اس مسئلے کے حل کیلئے ہرممکن ضروری اقدامات انجام دیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اقتصادی مسائل اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاو نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے اور روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کہا: "حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے اور حتی اگر اس سلسلے میں ضرورت پڑی تو اپنی اقتصادی ٹیم کو بھی برطرف کردے۔

آیت اللہ جنتی نے اس بات پر تاکید کہ صدر کو عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، کہا: "عوام کو مستقبل کے حوالے سے پرامید رکھنا چاہئے۔ ہم ذمہ داران خداوند متعال کے فضل و کرم سے اس مشکل مرحلے سے عبور کرسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری