منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا عزم ہے، عمران خان


منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا عزم ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے برطانوی سفیر کے ساتھ ملاقات میں منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی پاکستان کی دولت واپس لانے کے اپنی پارٹی کے عزم کااعادہ کیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور انتخابات میں اُن کی جماعت کی کامیابی پرمبارکباد دی۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہاائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔

آئندہ حکومت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خطاب پربرطانیہ میں مثبت خیالات کااظہار کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیارہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں عالمی تعاون کامحکمہ بائیس لاکھ بچوں کے سکولوں میں اندراج کیلئے پاکستان کی مدد کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری