شام؛ "خلخله" ہوائی اڈے پر داعش کا حملہ پسپا، متعدد دہشت گرد ہلاک


شام؛ "خلخله" ہوائی اڈے پر داعش کا حملہ پسپا، متعدد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے "خلخله" ائرپورٹ پر ہونے والے داعشی حملے کو پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کوہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق السویدا شہرکے قریب واقع خلخله ہوائی اڈے پر داعشی دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ابتدا میں ائرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جب انہیں ناکامی کا احساس ہوا تو ہوائی اڈے کے مضافات میں ہی حملے کرنا شروع کردیا۔

فوج کے بیان کےمطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردہلاک اور زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ خلخلہ ائیربیس دمشق اور السویدا شہر کے درمیان واقع ہے اور شامی فوج کے لئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمال میں اللطامنہ  اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی اور ان علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

ادھر شامی فوج نے گزشتہ روز صوبہ درعا کے مغرب میں سحم الجولان اور تل الجموع سے داعشی دہشتگردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری