ٹرمپ کی سابق اسسٹنٹ کا انکشاف؛ امریکی صدر کی دماغی صلاحیت زوال پذیر


ٹرمپ کی سابق اسسٹنٹ کا انکشاف؛ امریکی صدر کی دماغی صلاحیت زوال پذیر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اسسٹنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر کی دماغی صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور تہلکہ خیز کتاب جلد سامنے آ رہی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے،یہ کتاب 14 اگست کو مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے متنازع صدر پر ایک اور کتاب لکھی گئی ہے جس میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اسسٹنٹ اوماروسا مینیگولٹ نیومین نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان کی ذہنی صلاحیت کم ہو رہی ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اوماروسا کی کتاب کے چند حصے ایک برطانوی اخبار نے شائع کئے ہیں، وہ لکھتی ہیں اس بات کا احساس انہیں صدر ٹرمپ کے صحافی ہوپ ہکس کو مئی میں انٹرویو کے دوران ہوا۔

اوماروسا نے لکھا کہ یہ انٹرویو انہوں نے اوپر والے پریس روم میں دیکھا اور بہت غور سے دیکھا، صدر ٹرمپ اپنی ہی باتوں کی تردید کرتے رہے، ان کے جملے بے ترتیب اور بے معنی تھے۔ اوماروسا کو گزشتہ برس 13 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف سٹاف جان کیلی سے جھگڑے کے بعد ملازمت سے نکالا کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری