یمن جنگ؛ وباء پھیلنے کے بعد اقوام متحدہ کا جنگ بندی پر زور لیکن سعودیوں کو کون روکے؟

یمن جنگ؛ وباء پھیلنے کے بعد اقوام متحدہ کا جنگ بندی پر زور لیکن سعودیوں کو کون روکے؟

اگرچہ اقوام متحدہ نے یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کے بعد امداد کی فراہمی کیلئے جنگ بندی پر زور دیا ہے تاہم سعودی امریکی اتحاد کو انسانوں کے ضیاع سے کوئی سروکار نہیں جبکہ مطلب اپنے مفادات سے ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے شمالی یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کے بعد انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لئے وہاں جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارئہ صحت کے ہنگامی امداد کے سربراہ پیٹر سلاما نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں بڑے پیمانے پر غذائی قلت کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صحت کے عالمی ادارے کے سربراہ نے تنازعے کے تمام فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی امداد کے قانون کے تحت شہریوں کو ہیضے سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی کی اجازت دیں۔

ادھر یمن کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار LISE GRANDE نے کہا کہ لاکھوں افراد کی زندگیوں کی بقا کا انحصار ہسپتالوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے اثرات انتہائی ہولناک ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی-سعودی و صہیونی اتحاد کو یمن میں کسی بھی چیز پر رحم نہیں جبکہ سعودی طیاروں نے گزشتہ روز اسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس میں 40 سے زائد مریض شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری