پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا


پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار لانے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لیے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری