مشہد مقدس میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی

مشہد مقدس میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر مشہد مقدس میں شہید علامہ عارف حسین حسینی (رض) کی یاد میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں قائد شہید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر مشہد مقدس میں "فرزند امام" شہید علامہ عارف حسین الحسینی(رض)  کی 30ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان  سمینار کا انعقاد حسینیہ شہید عارف حسین الحسینی میں کیا گیا جس میں قائد شہید سمیت عالمی اسلامی مزاحمت کے دیگر شہید کمانڈروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 30 ویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس سمینار میں مشہد میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اور طلاب عظام نے بھرپور شرکت جبکہ پاکستان سے آئے زائرین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔

سیمینار سے شہید عارف حسینی حسینی کے قریبی دوست ڈاکٹر عابد علی شاہ اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ہاوس کے ڈائریکٹر جنرل شعبہ زائرین سید حامد موسوی نے خطاب کیا اور شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر عابد علی شاہ نے اپنے خطاب میں شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خطاب کے آخر میں شہید کے آبائی علاقے ضلع کرم کی گزشتہ اور موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل شعبہ زائرین نے اپنے خطاب میں پاک ایران کے دیرینہ تعلقات اور دوستی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں زائرین کے مشکلات اور آنے والے وقت میں انہیں حل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری