شہید حسینی کی 30ویں برسی کی مناسبت سے "حمایت مظلومین کانفرنس" کی تیاریاں مکمل + پوسٹرز

شہید حسینی کی 30ویں برسی کی مناسبت سے "حمایت مظلومین کانفرنس" کی تیاریاں مکمل + پوسٹرز

پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں آج 5 اگست کو منعقد ہونے والی "حمایت مظلومین کانفرنس" بمناسبت 30ویں برسی شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان شہید حسینی ؒ شریک ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور نثار علی فیضی چیئرمین کی زیر صدارت تمام ورکنگ کمیٹیوں اور کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا تھا جس میں شہید قائد کی برسی کے انتظامات کو آخری اور حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ شہید قائد اپنے زمانے میں حضرت امام خمینی کے حقیقی نمائندہ تھے اور عاشق نظام ولایت رہے۔ ان کی شہادت پر حضرت امام خمینی نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ آج میں اپنے حقیقی فرزندسے محروم ہو گیا ہوں اور اس عظیم شہید کے افکار کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد کا اغاز ہی قائد شہید کی برسی سے کیا تھا۔ جب ساری قوم آہستہ آہستہ ان کی برسی کے ایام کو بھولتی جا رہی تھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یہ ذمہ داری محسوس کی اور میدان میں اکر اس عظیم عوامی اجتماع کو محو نہیں ہونے دیا بلکہ حضرت امام خمینی کے فرمان کو صحیح معنوں اجاگر کرنے اور قائد شہیدکیافکار کوہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے عملی اقداما ت کیے ہیں۔ 

قائد شہید کی عنایات کے بغیر یہ ممکن نہیں کہ ہم اتنے بڑے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس عظیم اجتماع میں جتنا جتنا ہم قدم بڑھاتے ہیں ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری توانائیاں بڑھتی چلی جارہی ہیں یہ سب کچھ اس شہید کی برکات کے طفیل ہے۔ آج آپ کو یہ توفیق نصیب ہوئی ہے کہ آپ نے اس شہید کی یاد منانے اور اس سے تجدید عہد کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کردیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس کے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ شہید کی یاد منانا شہادت سے کم درجہ نہیں رکھتی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری