غزہ کا محاصرہ توڑنے دوسرا "سفینہ آزادی" ساحل غزہ کے نزدیک

غزہ کا محاصرہ توڑنے دوسرا "سفینہ آزادی" ساحل غزہ کے نزدیک

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے والا ’’سفینہ آزادی‘‘ غزہ کے ساحل کی جانب رواں دواں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غزہ کا محاصرہ توڑنے والی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ زاہر بیراوی نے کہا ہے کہ سویڈن کی جانب سے آنے والا سفینہ آزادی جو 2018 میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپ سے آنے والا دوسرا سفینہ ہے ساحل غزہ کے 111 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کے عوام شدت سے اس سفینہ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس سے اپنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، زاہر بیراوی نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کشتی کے سوار 12 بین الاقوامی سرگرم افراد ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق سویڈن سے ہے اور علاوہ از ایں اس میں پریس ٹی وی کے کارکنان بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر جاری سالہا سال سے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے والی اس سال کی یہ دوسری کشتی ایسے حال میں غزہ سے قریب ہو رہی ہے کہ چند روز قبل یورپ سے آئے ہوئی پہلی کشتی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کشتی کو اسدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا جبکہ اس کا سارا سامان لوٹ لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام کی تین کشتیوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن میں سے پہلی کشتی پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے سنہ دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری