لبنان میں حکومت کی تشکیل میں تاخیرکا ذمہ دار سعودی عرب ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ علی دعموش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے داخلی امور میں بے جا دخالت کررہا ہے۔

لبنان میں حکومت کی تشکیل میں تاخیرکا ذمہ دار سعودی عرب ہے، حزب اللہ

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی مزاحمتی  تحریک حزب اللہ کے رہنما شیخ علی دعموش کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سعودی عرب کی بے جا مداخلتوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت بھی جانتی ہے کہ حزب اللہ اب شکست ناپذیر ہوچکی ہے۔

شیخ علی دعموش نے مزید کہا اسرائیل اور اس کی حمایتی طاقتوں کو شام سمیت خطے میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اور اب ان سب کو یقین ہے کہ شام میں دہشت گردوں خاتمہ ہوچکا ہے اور اسلامی مزاحمتی تحریک دن بدن طاقتور ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا لبنان میں غیرملکی خاص کر آل سعود بعض سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور بے جا لبنانی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب مختلف قسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود اسلامی مزاحتمی تحریک کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری