قزاقستان؛ ایرانی سپاہ اور فوج شبانہ بین الاقوامی افواج مقابلوں میں فاتح قرار + تصاویر


قزاقستان؛ ایرانی سپاہ اور فوج شبانہ بین الاقوامی افواج مقابلوں میں فاتح قرار + تصاویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توپخانہ اور فوج کی ڈرون ٹیم نے قزاقستان میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مقابلوں میں رات کو درست پرواز اور گولہ باری کرکے فتح حاصل کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قزاقستان میں جاری بین الاقوامی افواج کے مقابلوں میں، رات کے اندھیرے میں منعقدہ مقابلے میں ایرانی فوج کی ڈرون ٹیم اور سپاہ پاسداران کی توپخانہ ٹیم نے فتح حاصل کرلی ہے۔

بین الاقوامی افواج کے مقابلوں کے اس حصے میں ایرانی فوج کی ڈرون ٹیم نے رات کے اندھیرے میں اپنے تین اہداف کو مقررہ وقت میں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اسی طرح سپاہ پاسداران کی توپخانہ ٹیم نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹر، راکٹ لانچر اور کلاشنکوف جیسے دیگر فائرنگ کرنے والے ہتھیاروں کے ساتھ درست نشانہ بازی کرکے فتح اپنے نام کرلی جس کے بعد دونوں ٹیمیں مقابلوں کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرگئیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری