تہران میں شہید حسینی کی یاد میں سمینار "فرزند امام" جمعرات 9 اگست کو منعقد ہوگا

تہران میں شہید حسینی کی یاد میں سمینار "فرزند امام" جمعرات 9 اگست کو منعقد ہوگا

شہید علامہ عارف حسین حسینی (رض) کی یاد میں سیمینار بعنوان "فرزند امام" کا انعقاد جمعرات 9 آگست کو دارالحکومت تہران میں ہوگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں "فرزند امام" کے عنوان سے شہید علامہ عارف حسین حسینی(رض)  کی یاد میں سمینار منعقد کیا جائے گا۔ اس سمینار میں  عالمی اسلامی مزاحمت کے شہید کمانڈروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 30 ویں برسی کی مناسبت سے یہ سمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہید عارف حسینی حسینی کے اہل خانہ اور بعض دوست بھی شرکت کریں گے۔

 یہ سمینار تہران میں "فرہنگسرائے اندیشہ" میں جمعرات  9 آگست کو منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہید علامہ عارف حسین حسینی پاکستانی شیعوں کے قائد اور پاکستان میں حضرت امام خمینی (رہ) کے نمائندے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری