میانمار کی بے حس حکومت؛ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کا ایک بار پھر دباؤ

میانمار کی بے حس حکومت؛ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کا ایک بار پھر دباؤ

اقوام متحدہ نے میانمار حکام پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی ملک واپسی کے لیے مزید اقدامات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میانمار میں فوجی آپریشن کے نام پر مسلمانوں کی نسی کشی کی گئی تھی جس کے باعث لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے عمل کو بہتر اور مضبوط بنائے۔

ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ان مہاجرین کی واپسی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے، قبل ازیں عالمی اداروں کے ساتھ میانمار کی حکومت نے ایک یادداشت پر دستخط رواں برس چھ جون کو کیے تھے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین سے متعلق میانمار حکام پر روز دیا تھا کہ وہ ان کی ملک واپسی کے لیے کوششیں تیز کرے جبکہ بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹوں کے اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔

خیال رہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست کے مہینے میں ملکی فوج کے کریک ڈاؤن کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیا باشندے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری