اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 10 فلسطینی اسیر

قابض اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 10 فلسطینی اسیر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی فوج نے بیت القدس میں تلاشی کی کاروائیوں مین خالد نعاجی، اس کے بیٹے 18 سالہ یزن نعاجی،17 سالہ کرکش اور محمدعطیہ اور 15 سالہ راید الصیاد کو حراست میں لے لیا۔

نامہ نگار کے مطابق بیت المقدس میں یہ گرفتاریاں عیسویہ اور طور قصبوں سے کی گئیں۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق رام اللہ کے شمال مغربی قصبے بیت ریما سے دو فلسطینیوں 29 سالہ عزیز وائل الریماوی اور سامر سامی الریماوی کو حراست میں لے لیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گھر گھر تلاشی کےدوران فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری