اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر شدید بمباری/ اسلامی مزاحمت کا 70 راکٹوں سے دندان شکن جواب

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر شدید بمباری/ اسلامی مزاحمت کا 70 راکٹوں سے دندان شکن جواب

صہیونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسلامی مزاحمت کی کی جانب سے داغے گئے 70 راکٹوں میں گیارہ اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو بتایا کہ غزہ کی جانب سےاسرائیل کی گاڑیوں پر فائرنگ کی وجہ سے تشدد کا آغاز ہوا اور اسرائیلی فوجیوں نے اس کاجواب دیا۔ بعد میں فلسطینیوں نے سرحد پار سے تقریبا 70 راکٹ داغے اور اسرائیلی فوجیوں نے راکٹ داغنے والوں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا۔

اقوام متحدہ کے مغربی ایشیا کے نمائندے نکولائی ملادیونوو نے کہا، "میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں تشدد میں ہونے والے اضافہ اور خاص طور پر آج جنوبی اسرائیل میں داغے گئے کئی راکٹ کے واقعہ سے کافی فکر مند ہوں۔"

ادھر، غزہ میں فلسطین کے اسلامی گروپ حماس کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ امریکہ اور مصر کی ثالثی میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلہ میں مذاکرات "اعلی درجہ کے مراحل" میں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری