پاک ایران تجارتی لین دین کے لیے نئے میکنزم کی تفصیلات


پاک ایران تجارتی لین دین کے لیے نئے میکنزم کی تفصیلات

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین کا نظام طے پاگیاجس کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران(بی ایم جے آئی آئی)نے دونوںممالک کے درمیان ہونیوالی تجارتی ٹرانزیکشنزکی سیٹلمنٹ کیلئے باقاعدہ طورپرادائیگیوں کا میکنزم جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایران کیساتھ طے پانیوالے تجارتی سودوںکے لین دین کے نظام بارے تمام بااختیار فارن ایکسچینج ڈیلرزکے صدوراور چیف ایگزیکٹو آفسران کوتحریری طورپرآگاہ کردیا،جس میںکہاگیاکہ یہ میکنزم پاکستان اورایران کے درمیان ہونیوالی تجارت کے لین دین کیلئے استعمال ہو گا۔

اس میکنزم کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی تجارت کے تحت ادائیگیوں کیلئے یورواورجاپانی ین پرانحصار کیاجائیگااوریہ ادائیگیاں بین الاقوامی چیمبرآف کامرس کی جانب سے شائع کردہ یونیفارم کسٹمزاینڈ پریکٹک فار ڈاکیومنٹری کریڈٹس یوسی پی 600 کے مطابق کنفرم ہونیوالی دستاویزی لیٹرآف کریڈٹس(ایل سیز)کی بنیادپرہونگی۔

دستاویزمیں مزید بتایاگیاکہ پاکستان کی جانب سے ایران سے کی جانیوالی درآمدات کی ایران میں موجود برآمد کنندگان کو ادائیگیوں کیلئے پاکستان کاامپورٹر بینک ایل سی کی بنیاد پر رقم فارن ایکسچینج میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوسٹرواکائونٹ میں جمع کروائیگا اور وضع کردہ پرفارمہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کواس بارے میں آگاہ کریگا۔

دستاویزمیں بتایاگیاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوسٹرواکائونٹ میں رقم کی وصولی کی تصدیق ہونے پراسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کو یہ رقم ایران کے ایکسپورٹر بینک کوادا کرنے کی ہدایات جاری کریگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری