چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ڈی آئی خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت اور رپورٹ طلب


چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ڈی آئی خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت اور رپورٹ طلب

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے ڈی آئی خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کی قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، افسوس ہے کہ آئے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں بیگناہ لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عرصہ سے جاری ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے جبکہ اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن میں تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا، پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔ 

سینیٹر رحمان ملک نے غمزدہ خاندانوں سے افسوس، تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام رہی ہے۔ 

انہوں نے تاکید کی کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس آنے والے اجلاس میں سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دے، شہریوں کے اس طرح بیہمانہ قتل و غارت پر چپ نہیں رہ سکتے، ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری