عالمی میڈیا میں سعودی حکومت اسرائیل کی طرح بچوں کی قاتل قرار/ حزب اللہ لبنان کی بچوں پر حملے کی شدید مذمت

عالمی سطح پر سعودی اتحاد کے یمن کے اسکول بچوں پر وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے تاہم شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے اس وحشیانہ اور بہیمانہ فضائی کارروائی کے سبب سعودیہ کو اسرائیل کی طرح بچوں کی قاتل حکومت قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا میں سعودی حکومت اسرائیل کی طرح بچوں کی قاتل قرار/ حزب اللہ لبنان کی بچوں پر حملے کی شدید مذمت

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق دیگر ممالک کی طرح حزب اللہ لبنان نے کے بیان میں بھی یمن میں اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

حزب اللہ لبنان نےایک بیان میں یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی اور امیرکی مشترکہ حملوں کو دہشت گردانہ حملے قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا۔

عالمی سطح پر سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسرائیل کی طرح بچوں کا قاتل قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری