عمران خان بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہ کر اخراجات بھی خود برداشت کریں گے


عمران خان بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہ کر اخراجات بھی خود برداشت کریں گے

عمران خان نے بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ اخراجات بھی خود برداشت کریں گے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی رہائش سے متعلق فیصلہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو وزیر اعظم ہاؤس رہیں‌ گے، نہ ہی پنجاب ہاؤس میں، بلکہ ایک عام سے گھر میں قیام کریں گے۔ وزرا انکلیو میں ایک گھر منتخب کرلیا گیا ہے، جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق مرمت کے اخراجات عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے، ایک پیسہ بھی سرکاری خزانے سے نہیں لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 18 اگست کووزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے، جب کہ ارکان اسمبلی 13 اگست کو حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ‌کپ 1992 کی فاتح ٹیم کو  دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری