غزہ پر بمباری متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے کی، اسرائیلی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

غزہ پر بمباری متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے کی، اسرائیلی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایک اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے اسرائیل میں عسکری تربیت حاصل کرنے کے دوران ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ پر بمباری کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی تجزیہ نگار ’’ایڈی کوہین‘‘ نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ پٹی پر بمباری کی ہے اماراتی پائلٹوں نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جب وہ اسرائیل میں ایف 35 جنگی طیاروں کو چلانے کی ٹریننگ حاصل کر رہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا:’’ کیا دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ’ضاحی خلفان‘ عرب امارات کے پائلٹوں کی غزہ پٹی میں ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے تین ہفتے قبل کی گئی بمباری کا انکار کر سکتے ہیں؟

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے 5 جولائی کو خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے ایک عسکری وفد نے تل ابیب میں ایف 35 امریکی جنگی طیارے کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

i24News نے اس بارے میں اپنی رپورٹ کے دوران کہا تھا کہ اماراتی عسکری وفد کا دورہ اسرائیل ایف 35 امریکی جنگی طیاروں کی ٹریننگ اور ان کی خریداری کی غرض سے تھا۔

خیال رہے کہ ایف 35 جنگی طیارہ امریکہ کا پیشرفتہ ترین جنگی طیارہ ہے جو اسرائیل نے 2017 میں امریکہ سے خریدا اور اب اسرائیل اسے عرب ریاستوں کو فروخت کرنے کی کوشش میں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری