ہماری حکومت مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائےگی، عمران خان

پاکستان کے متوقع وزیراعظم کا ایسی حالت میں اپنے دور حکومت کے دوران مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت کو ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جیسے منحوس چیلنج کا سامنا ہے جو بیرونی قوتوں کی جانب سے آپریٹ ہورہا ہے۔

ہماری حکومت مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائےگی، عمران خان

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائے گی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت اقلیتوں سے متعلق بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن پر مکمل عملدرآمد کر ے گی۔

عمران خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات کوبھی سراہا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری