انصار اللہ یمن کا عمران خان کو تہنیتی پیغام/ پاکستان کی نئی قیادت دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات سے واقف ہوگی

یمنی تنظیم انصار اللہ نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی پاکستان نے برطانوی نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما علی الحوثی نے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو مبارکباد کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو بخوبی سمجھیں گے۔

اپنے پیغام میں علی الحوثی نے کہا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما یقینی طور پر دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو سمجھیں گے"۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے دیگر اتحادیوں نے گذشتہ تین سال سے   یمنی عوام  کے خلاف خونریز جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 40 ہزار یمنی شہر شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے پاکستان کی نئی قیادت کے نام پیغام سے سعودی اور اس کے حواری سیخ پا ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں