15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ارکان نے حلف اٹھالیا


15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ارکان نے حلف اٹھالیا

15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جاری ہے، قومی ترانے، تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

اولین اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہیں۔ شہباز شریف، احسن  اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ نشستوں پر بیٹھے ہیں جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست سنبھالی ہے۔

اراکین قومی اسمبلی حروف تہجی کی ترتیب سے رجسٹر پر دستخط کررہے ہیں، سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رجسٹر پر دستخط کئے، اس موقع پر ایک خاتون رکن نے نعرے بازی کی تو اسپیکر نے انہیں روک دیا۔

حلف برداری سے قبل اسپیکر نے نئے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر  ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری