خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

حالیہ انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے پہلا اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پریزائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں 124 میں سے 111 نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا، دونوں عہدوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائےگا۔

جس کے بعد نو منتخب اسپیکر قائد ایوان کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے اور اگلے روز کو قائد ایوان منتخب کیا جائےگا۔

اس کے لیے ارکان کو لابی کو تقسیم کرتے ہوئےان کی گنتی کی جائے گی۔

بعدازاں قائد ایوان بطور وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپنخوا نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اراکین نے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

ایم ایم اے اور پی پی پی کے اراکین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے نومںتخب اراکین نے پی ٹی آئی کے اراکین کے ہمراہ حلف برداری سے گریز کیا۔

حلف برداری کے بعد احتجاجی اراکین اسمبلی میں داخل ہوئے اور انہوں نے حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری