روس نے دہشتگردوں کے 2 ڈرون طیاروں کو شام میں مار گرایا


روس نے دہشتگردوں کے 2 ڈرون طیاروں کو شام میں مار گرایا

روسی وزارت دفاع نے خبر دی ہے کہ دہشتگردوں کے دو ڈروں طیاروں کو شام کے شہر لاذقیہ کے مضافات میں مارا گرایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ادلب سے حمیمیم ہوائی اڈے کی جانب مشن پر روانہ کئے گئے دہشتگرد گروپوں کے 2 ڈرون طیاروں کو لاذقیہ کے مضافات میں سرنگون کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے گزشہ جمعہ کو بھی حمیمیم ہوائی اڈے کے قریب دہشتگردوں کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ آج سرنگون ہونے والے دو جاسوس طیاروں کو ادلب کے جنگ بندی والے علاقے سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔

ڈرون سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور حمیمیم کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری