پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر کارروائیاں کیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ


پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر کارروائیاں کیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اسلام آباد : اقوام متحدہ نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مؤثر کارروائیاں کرکے داعش کو پنجے گاڑنے نہیں دیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی22ویں رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، رپورٹ کا اجراء اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جارہ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلیے انتہائی مؤثر کارروائیاں کی ہیں، پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے مؤثرآپریشنز کے باعث داخلی سطح پر دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مانیٹرنگ کمیٹی1267کی رپورٹ پاکستانی کاوشوں کا ثبوت ہے، مانیٹرنگ ٹیم نے پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاوشوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔

اقوام متحدہ رپورٹ میں پاکستان کے کامیاب فوجی آپریشنز کا ذکر کیا گیا ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر داعش کو پنجے گاڑنے نہیں دیئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملے مقامی تنظیموں اور سرحد پار عناصر کے تعاون سے ہوئے، گلوبل ٹیررازم انڈیکس نے بھی پاکستان میں قیام امن کو تسلیم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری