تحریک انصاف کے عارف علوی صدرارتی امیدوار نامزد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لیے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔

تحریک انصاف کے عارف علوی صدرارتی امیدوار نامزد

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لیے عارف علوی کے نام کی منظور دی ہے۔

دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کے نئے صدر مملکت ان شا اللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے‘۔

پاکستان کے نئے صدر مملکت ان شا اللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے ، کوشش ہے ہمارے ڈاکٹر صاحب بلامقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں

انہوں نے مزید کہا کہ ’کوشش ہے ہمارے ڈاکٹر صاحب بلامقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں‘۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

اس ضمن میں کہا جارہا ہے حکمراں جماعت کی جانب سے آج ہی نئی کابینہ کے اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری