کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

سری نگر: آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق  کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے اور پاکستان کو عالم اسلام کا ترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے اور امید ہے عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے آج ملک کے 22 ویں وزیر اعظمکی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں