پاکستانی وفد کی بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات


پاکستانی وفد کی بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات

بھارت جانے والے پاکستانی وفد نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی ہے۔

خبررسا ں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی وفات پر اظہار افسوس کے لیے بھارت جانے والے اس وقت کے نگراں وزیراطلاعات وقانون علی ظفراور ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ملاقات کی۔سشماسوراج اور پاکستانی وفد کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

سشماسوراج نے پاکستانی وفد سے مصافحہ کیا ،ڈاکٹر فیصل سے تعارف پرسشما سوراج نے کہا آپ کو ٹی وی پر دیکھتی ہوں، آپ کو آئی سی جے میں بھی دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے بعد تین روز قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 93 سال تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری