سعودی محکمہ پاسپورٹ کا حج قوانین کی خلاف ورزی پر 5 مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکی کو جرمانے ، بے دخلی کی سزا دینے کا فیصلہ


سعودی محکمہ پاسپورٹ کا حج قوانین کی خلاف ورزی پر 5 مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکی کو جرمانے ، بے دخلی کی سزا دینے کا فیصلہ

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 5 مقامی شہریوں اور ایک مقیم غیر ملکی کو قید ، جرمانے اور بے دخلی کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اجازت نامہ کے بغیر عازمین کو مقامات حج پر لے جانے والے شہری فیصل العتیبی کو 15دن قید ، ایک لاکھ 10ہزار ریال جرمانے اور تشہیر کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر ملکی احسان الحق محمد یوسف کو 15روز قید ، 20ہزار ریال جرمانے ، تشہیر اور سزا کاٹنے کے بعد مملکت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازین احمد الیامی کو 15دن قید، 110ریال جرمانے وتشہیر ، احمد الشیخی کو 15دن قید، 30ہزار ریال جرمانے و تشہیر ، زاہر القحطانی کو 15دن قید ، 40 ہزار ریال جرمانے و تشہیر، حمید المعابدی کو 15روز قید، ایک لاکھ ریال جرمانے و تشہیر اور عوض الزہرانی کو 15روز قید اور 80 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں