صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ


صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سے رابطہ کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم  کے مطابق خورشید شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی نے اعتزازاحسن کو صدارت کے عہدے کے لیے ووٹ دینے کے بدلے سینیٹ میں ن لیگ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے، عید سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کی شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

 

پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو امیدوار نامزد کیا تھا اور ن لیگ سے درخواست کی تھی کہ وہ خورشید شاہ کو ووٹ دے، ن لیگ کے ارکان نے خورشید شاہ کو ووٹ دیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے اسد قیصر کثرت رائے سے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری