افغانستان ہجرت کرنے والے 85 سے زائد خاندان، پاکستان واپس لوٹ آئے


افغانستان ہجرت کرنے والے 85 سے زائد خاندان، پاکستان واپس لوٹ آئے

قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاکستان سے ہجرت کرکے افغانستان جانے والے 85 سے زائد خاندان واپس قبائلی ضلع مہمند میں اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ، سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی بزرگ نے ڈان کوبتایا کہ یہ خاندان 08-2007 میں اس وقت دربدر ہو کر افغانستان چلے گئے تھے جب سیکیورٹی فورسسز نے سرحدی علاقوں میں عسکریت پنسدوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دربدر ہونے والے زیادہ تر خاندان افغانستان کے مشرقی علاقوں مثلاً کاما، غاری اورپتیح مینا میں رہائش پذیر تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ خاندان اب تک افغانستان میں ہی موجود ہیں کیوں کہ ان کے پاس سفری دستاویزات موجود نہیں۔

اس کے ساتھ واپس لوٹنے والے خاندانوں کے لیے پینے کے پانی، اشیائے ضروریات اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا بھی بندوبست کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری