ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی 44 سال بعد پہلی کامیابی


ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی 44 سال بعد پہلی کامیابی

پاکستانی فٹبال نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، گرین شرٹس نے گروپ میچ میں نیپال کو 2-1 سے پچھاڑ دیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگاایونٹ میں گروپ ڈی میں موجود پاکستان کا آخری میچ نیپال سے کھیلا گیا، قومی فٹبال ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا جب 11 ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی شہباز یونس غلطی سے بال اپنے ہی گول پوسٹ میں ڈال بیٹھے۔

اس کے بعد ٹیم نے شاندار کم بیک کیا 55ویں منٹ میں محمد بلال نے فری کک پر گول کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

کھیل کے 72ویں منٹ میں کپتان صدام حسین نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی، اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور یوں گرین شرٹس نے 2-1 سے 44 سال بعد ایشین گیمز میں فتح اپنے نام کرلی-

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری