"مارخور" پاکستان کی قومی جانور


"مارخور" پاکستان کی قومی جانور

مارخور پاکستان کی قومی جانور ہے جو کہ ایک جنگلی بکری ہے. پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جینس کا نشان بھی مارخورہے.

مارخور فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے سانپ کهانے والا. ساتھ ہی:
-بلتی زبان میں اسے "ریداخ" کہاجاتا ہے.
-پشتو میں "مرغومی".
-لداخی میں "راپوچی(نر مارخور) اور "رواچی"(ماده مارخور)
-بروشکی میں "بوم".
-بروہی میں "زیکوه".
-بلوچی میں "پاچن" اور "بزخوئی".
-واخی میں "گهاش" اور "موچ".
-اور چترالی میں اسے "ساره" اور "مزہیگھ" کهاجاتا ہے.
مسکن:
مارخور ایک پہاڑی بکرا ہے اور پہاڑی علاقوں، اور بلند جنگلات میں پایا جاتا ہے.
مارخور پاکستان، مقبوضہ کشمیر، تاجکستان، ازبکستان، سلسلہ ہائے کوه ہمالیہ میں پایا جاتا
اقسام:
مارخور کی اقسام یہ ہیں:
-استوری مارخور
-بخاری مارخور
-کابلی مارخور
-کشمیری مارخور
-سلمانی مارخور
-چلتن مارخور(لیکن درحقیقت یہ مارخور نہیں ایک اور پہاڑی بکرا ہے).
جسمانی پیمائشیں:
مارخور لمبائی میں 52 سے 73 تک ہوسکتا ہے اور وزن 110 کلوگرام تک.
نر مارخور ماده کی نسبت قد میں بڑا اور اس کے سینگ کافی لمبے اور داڑھی بهی ہوتی ہے. مارخور کے سینگوں کی لمبائی 160 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں.


خوراک:
مارخور جگالی کرنے والے جانوروں میں سے ہے. یه کئی قسم کی جڑی بوٹیاں، گهاس اور پتے کهاتا ہے........تاہم کهبی کهبار اگر سانپ اس کے ہتهے چڑھ جائے تو یہ اس کا شکار کرکے اسے پورا کا پورا کهاجاتا ہے.......زہر سمیت.
رہن سہن اور ریپروڈکشن:
مارخور چهوٹے ریوڑ کی صورت میں رہتے ہیں ایک ریوڑ میں 9 مارخور ہوسکتے ہیں.
مارخور میں مدت حمل 135 سے 170 دن ہے اور مارخور ماده 1 یا 2 بچوں کو جنم دیتی ہے جبکہ کهبی کهبار 3 بهی.
مارخور.....ایک حیرت انگیز جانور:
مقامی لوگوں کے مطابق مارخور جب سانپ کو کها چکتا ہے تو اس کے زہر سے بچنے کے لیے چند مخصوص جڑی بوٹیاں چر کے جگالی کرتا ہے اس دوران اس کے منہ سے جهاگ گرتی ہے جو گر کے پتهر کی طرح سخت ہوجاتی ہے. یہ پتهر سانپ کے کاٹے کا بہترین علاج مانا جاتا هے جسے سانپ کے کاٹے پر رکهنے سے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے.


خطرات:
مارخور کا گوشت دنیا کا لذیذ ترین اور صحت بخش گوشت مانا جاتا ہے ساتھ ہی اس کی کھال اورسینگ بھی لاکھوں میں بکتے ہیں....یہی وجہ ہے کہ مارخور کا بہت شکار کیا جاتا ہے
ساتھ ہی ریچھ، بھیڑے گیدڑ اور سنہری عقاب بھی مارخور یا ان کے بچوں کا شکار کرتے ہیں.


مارخور کی نسل کو اقوام متحدہ کی طرف سے "خطرے میں" قرار دیا گیا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری