نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر


نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر

ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

خبررساں تسنیم کی ادارے کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے دلائل میں کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق شق وار جواب جمع کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری