ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی دوسری شاندار جیت


ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی دوسری شاندار جیت

ایشین گیمزہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے 10گول سے ہرادیا-

تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد عمان کو صفر کے مقابلے 10گول سے شکست سے  دوچار کرکے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔ میچ کے دوران علی شان نے 3، محمددلبر اور محمد عرفان نے 2،2گول جبکہ عقیق ، اعجاز ،عمر بھٹہ نے ایک ، ایک گول کیا۔اس جیت کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ قازقستان سے 24اگست کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستانی شاہینوں نے تھائی لینڈ کوبھی صفر کے مقابلے میں 10گول سے ہرایا تھا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری