ایشین گیمزمیں پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول سے ہرا دیا


ایشین گیمزمیں پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول سے ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، کامیابی کے بعد قومی ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق کے مطابق جکارتہ میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے تیسرے گروپ میچ میں قازقستان کو سولہ گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے، پورے میچ میں قازقستان کے کھلاڑی بے بس دکھائی دیئے۔ قومی ٹیم کے حملوں کا حریف ٹیم کے ڈیفینڈرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، قومی ٹیم کے محمد توثیق نے چار گول داغے۔

محمد ابوبکر نے تین بار گیند کو جال میں پہنچایا، شان علی، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے دو دو گول اسکور کیے، ایونٹ میں مسسل تیسری کامیابی کے بعد قومی ٹیم پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری