ایف بی آر سے معاملات طے پا گئے، شاہین ایئرلائن کا ہیڈ آفس کھول دیا گیا


ایف بی آر سے معاملات طے پا گئے، شاہین ایئرلائن کا ہیڈ آفس کھول دیا گیا

شاہین ایئرلائن اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے پا گئے، شاہین ایئر کے ہیڈ آفس کو کھول دیا گیا۔ پیر کے روز سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق ایف بی آر نے شاہین ایئرلائن سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد ایئر لائن کا دفتر کھولنے کی اجازت دے دی یہ اقدام حجاج کرام کی واپسی کی وجہ سے کیا گیا ہے،27 اگست بروز پیر سے ہیڈ آفس سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان شاہین ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی اور شاہین ایئر کی تمام پروازیں معمول کے مطابق سعودی عرب سے روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کا مؤقف ہے کہ حج فلائٹس کی وجہ سے شاہین ایئر کو محدود رسائی دی گئی ہے، اگر مقررہ وقت تک ٹیکس کی ادائیگی ممکن نہ بنائی گئی تو شاہین ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹرکو دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری