حرم مطہررضوی میں مخصوص پروگرام "شکوہ ولایت" کے عنوان سے پاکستانی زائریں کے لیے  منعقد ہوگا


حرم مطہررضوی میں مخصوص پروگرام "شکوہ ولایت" کے عنوان سے پاکستانی زائریں کے لیے  منعقد ہوگا

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات کے سربراہ نے کہا:عشرہ ولایت و امامت کے دوران؛ ہر شب ساڑھے چھ بجے سے رات 10 بجے تک صحن جامع رضوی میں مختلف و متعدد طریقوں سے منعقد ہوں گے-

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق، حجۃ الاسلام سید جلال حسینی  نے اظہار خیال کیا : شکوہ ولایت پروگرام عید سعید قربان سے عید سعید غدیر تک ہر شب ساڑھے چھ بجے سے رات 10 بجے تک صحن جامع رضوی میں مختلف و متعدد طریقوں سے منعقد ہوں گے کہ جن میں تقاریر، منقبت خوانی و قصیدہ خوانی ، کتابوں کا تعارف اور علمی مقابلہ وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے شکوہ ولایت پروگرام کی تمام تقاریر کے موضوعات اکمال دین و اتمام نعمت ، شیعہ نگاہ میں ولایت،  عصر غیبت میں ولایت مداری، ولایت مداری شہادت و بصیرت سے افضل وغیرہ قرار دیے  اور کہا: علماء اعلام  حجج اسلام مہدی ارفع، حائری زادہ،مصباحی مقدم،ناصری ، پناہیان اور مرادی شکوہ ولایت پروگرام میں تقاریر کریں گے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا: ان ایام میں زائرین غیر ایرانی  جیسے عرب زبان، اردو زبان ، آذری زبان ، انگلش اور افغانیوں کے لیے تقریبا 50 جشن "غدیر رمز وحدت" کے عنوان سے منعقد ہوں گے اور اسی طرح غیرایرانی خواتین و نوجوان اوربچوں کے لیے بھی  جشنوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نےتقریبا 25 حلقہ معرفت ، عبودیت ، ولایت مداری، سیرت علوی وغیرہ موضوعات پر اردو زبان زائرین کے لیے عشرہ ولایت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں منعقد ہونے کے متعلق خبر دی۔
انہوں نے عشرہ ولایت کے ایام میں جشنوں کے انعقاد کے اعلان کے ضمن میں خواتین کے جشنوں کی حضرت زہرا (س) ہال میں منعقد ہونے کی خبر دی اور کہا: عشرہ ولایت میں بہت زیادہ تعداد میں زائرین محترم حرم مطہرمیں مشرف ہوتے ہیں لہذا پروگرام شبانہ روز منعقد ہوں گے تاکہ زائرین کسی وقت بھی زیارت کے لیے مشرف ہوں تو ان جشنوں سے استفادہ کرسکیں۔  

اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی عوام پاکستانی زائرین سے محبت کرتے ہیں اور ان کا خاص احترام کرتے ہیں کہا: مقام معظم رہبری نے پاکستانی زائرین کے بارے میں خصوصی نصیحتین فرمائی ہیں۔ مزید  نے اپنی گفتگو میں پاکستانی عزیز زائرین کا تذکرہ کیا ہے ۔ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ عزیز زائرین کا مقام ایرانی عوام اور عہدے داروں کی نظر میں بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا: ہم کو امید ہے کہ آپ قافلہ سالاروں کے تعاون سے ہم اس سفر کو  زائرین کے لیے آسان بناسکتے ہیں  اور ان کے ذہن میں ایک یاد گار زیارتی سفر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری