عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، حسن روحانی


عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ہمیں ایرانی قوم کی کامیابی پر کوئی شک و تردید نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور دیگر مشکلات  کو دور کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمیں ایرانی قوم کی کامیابی پر کوئی شک و تردید نہیں ہے۔
 واضح رہے کہ صدر حسن روحانی  کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ہفتہ حکومت کے آغاز پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچے جہاں انہوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تجدید عہد کیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کی سمت گامزن رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کو اللہ تعالی کی ذات اور عوام پر زبردست اعتماد تھا اور انھوں نے اللہ تعالی کی مدد اور عوام کی حمایت کے ساتھ ایرانی عوام کو آزادی اور استقلال جیسی نعمتوں سے نوازا۔ 
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہم آج حضرت امام خمینی کے اہداف کی سمت گامزن ہیں۔ ہم بہت سے شعبوں  اور میدانوں میں خود کفیل ہوگئے ہیں اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) اچھی طرح جانتے تھے کہ ایران کی مؤمن اور مخلص قوم اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد اور ایمان کے ذریعہ کامیاب ہوجائے گی اور آج بھی ایرانی قوم مشکلات کے بھنور سے عبور کرجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری