4 ستمبر کو صدرپاکستان کا انتخاب کیا جائےگا


4 ستمبر کو صدرپاکستان کا انتخاب کیا جائےگا

صدراتی انتخاب کی پولنگ کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے نئے صدر کا انتخاب 4ستمبرکو ہوگا، جس کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔
اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی ستائیس اگست دن بارہ بجے تک جمع کراسکتے ہیں، کاغذات صوبائی پریذائیڈنگ افسران کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال انتیس اگست صبح دس بجے شروع ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال چیف الیکشن کمشنراورآراوز کریں گے۔
یاد رہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔
خیال رہے صدر کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی، صدر کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری