چین: ہربن شہر کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، 18 افراد جاں بحق

چین کے شمال مشرقی شہرہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

چین: ہربن شہر کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، 18 افراد جاں بحق

تسنیم خبررساں ادارے نےساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
چینی حکام کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک 40 روزہ 'خصوصی آپریشن' کا آغاز کیا تھا۔
اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری